ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوبیٰ انور کو کیسے لائف پارٹنر کی تلاش؟ اداکارہ نے بتا دیا

طوبیٰ انور کو کیسے لائف پارٹنر کی تلاش؟ اداکارہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے شادی کے لئے رضامندی ظاہر کردی، لائف پارٹنر میں کیا خوبیاں ہوں یہ بھی بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ طوبیٰ انور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل اہم شرط رکھ دی کہ اُن کی زندگی میں آنے والا لائف پارٹنر کن خوبیوں کا مالک ہو۔

طوبیٰ انور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شوبز انڈسٹری سے متعلق سوالات کے جواب دیے جبکہ نجی زندگی کے بارے بھی اُن سے سوال کیا گیا۔

پروگرام کی میزبان نےاداکارہ سے جیون ساتھی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے کہا کہ ان کے نزدیک اچھی صحبت  والے انسان کا ہونا ضروری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وقتی طور پر ہمیں کچھ لوگ پسند آرہے ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ سالوں رشتہ چلنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی نہیں ہوتی، بات کرنے کے لئے اچھے موضوع نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں کسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچوں تو یہ ضرور دیکھوں گی کہ اس کے ساتھ میری دوستی ہے یا نہیں، عزت کا رشتہ ہے یا نہیں، پڑھا لکھا انسان ہو، اچھا کمانے کے علاوہ لائف پارٹنر ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون دے۔

یاد رہے اداکارہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی 2018 میں ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی اور 2022 میں اداکارہ نے خلع لے لی۔