ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے پاکستان ٹور کے دوران ہوم سیریز کیلئے پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے جنہیں پی سی بی کی گزشتہ عارضی مینیجمنٹ کے دوران ٹیم سے باہر بٹھا دیا گیا تھا۔
کراچی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی دو کھلاڑیوں میں سے غلام فاطمہ کو ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری کھلاڑی بسمہ معروف کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔
16 رکنی ویمنز ٹیم میں ون ڈے سیریز کے لیے سدرہ نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 کھلاڑی عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم اور طوبیٰ حسن واپس آئی ہیں۔
سولہ رکنی ون ڈے ٹیم
ون ڈے میچز کھیلنے والی ٹیم میں ندا ڈار (کپتان) ،عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر )، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔
میچوں کا شیڈول اور وینیو
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم اور پاکستان ویمنز ٹیم کے مابین تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، 18 سے 23 اپریل ک تک کھیلے جائیں گے۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچ 26 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گے۔ تمام 8 میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔