پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نئے غیر ملکی ہیڈ کوچ کے لئے گیری کرسٹن کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہا ہے بلکہ شاید ان کے ساتھ بات توڑ تک پہنچ چکی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹور کے لئے پہلے طے کردہ سٹریٹیجی کے تحت اظہر محمود کو ہیڈ کوچ بنایا ہے اور غیر ملکی ہیڈ کوچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں سیلیکٹرز نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کیا تو سیلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے روانی میں گیری کرسٹین کا نام بھی صحافیوں کو بتا دیا جس کے حوالے سے چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹور کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے متعلق مکمل تفصیل میڈیا کو بتا دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کوچ کو ٹیم کا ہیڈ کواچ بنانے کے لئے چیزیں ابھی پائپ لائن میں ہیں جو اپنے وقت پر طے ہوں گی۔ بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بورڈ قومی ٹیم کو بہترین سپورٹ مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا اور بہترین دستیاب ہیڈ کوچ کا تقرر بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہو گا۔
پی سی بی نے صرف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اظہر محمود کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور آفیشلی کسی غیر ملکی کوچ کے نام کا تاحال اناؤنس نہیں کیا۔