دعا ہے کہ عید کا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے، مریم نواز 

9 Apr, 2024 | 10:24 PM

سٹی42:  پنجاب  کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نےشوال المکرم کا چاند نظر آنے پر  امت مسلمہ بالخصوص پاکستان اور پنجاب کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز شریف نے چاند نظر آنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن،ایمان،سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی عبادات قبول فرمائے، عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ 

مریم نواز نے کہا، دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کو امن وسلامتی کے ساتھ عید کی خوشیاں نصیب کرے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مظلوم کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید عطا فرمائے۔

مزیدخبریں