چاند رات پر لاہور میں ون ویلرز کے علاج کے لئے ڈولفن فورس کی 97 ٹیمیں سرگرم 

9 Apr, 2024 | 09:45 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان:لاہور میں چاند رات پر  شاپنگ کے لئے گھروں سے بڑی تعداد میں نکلنے والےشہریوں خصوصاً خواتین کو   مارکیٹوں میں اور سڑکوں پر کسی ناپسندیدہ صورتحال سے محفوظ رکھے کے لئے پولیس فورس کی مارکیئٹوں اور سڑکوں پر موجودگی بڑھا دی گئی ہے۔  ڈولفن سکواڈ  چاند رات کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان  پر عمل کر رہی ہے۔

ڈولفن فورس نے ون ویلرز کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دے  رکھا ہے جو اس وقت لاہور شہر کی سڑکوں پر  ون ویلنگ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن اہلکار شہر بھر میں ون ویلنگ کے مخصوص مقامات پر گشت کر رہے ہیں۔  منچلوں کی ممکنہ ہلڑ بازی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 54 اہم شاہراہوں کی نشاندہی پہلے ہی  کر لی گئی تھی۔

 ترجمان ڈولفن  نے پولیس کی انتظامی ڈویژنوں میں ٹیمیں تعینات کی ہیں، جو تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بینکوں اور مصروف شاہراہوں پر شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں