ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان عزت مآب سلطان حاتم بن طارق کو عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی.
وزیرِ اعظم نے عمان اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی. وزیرِ اعظم نے پاک-عمان اداراہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا.
وزیرِ اعظم نے امتِ مسلمہ کے مابین اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی.
عزت مآب سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
دونوں راہنماؤں نے اقتصادی تعاون کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا.
وزیرِ اعظم نے عمانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی. عزت مآب سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیرَ اعظم کو اومان کے دورے کی دعوت دی.