سٹی42: عید کا چاند نظر آ گیا۔ کل عید الفطر ہو گی۔ آج پاکستان میں چاند رات ہے۔
شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔ روئیت ہلال کمیٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج شام عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔
چاند کی پہلی شہادت
عید کا چاند دیکھنے کی پہلی شہادت کراچی سے سامنے آئی۔ زونل روئیت ہلال کمیٹی کے ذرائع نے فوری طور پر اس شہادت کے موصول ہونے کی تصدیق کی تاہم کمیٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شہادت کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں کچھ ہی منٹوں میں کراچی کے بعد چار دیگر مقامات سے رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔
کوہلو بلوچستان میں چاند
کوہلو بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔
روئیت ہلال کمیٹی کو براہ راست فون کالز
پورے ملک سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو براہ راست فون کالز موصول ہورہی ہیں۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پہلے کراچی پھر ملک بھر سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند نظرآنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تھوڑی دیر میں چاند نطر آنے کے متعلق اعلان کر دیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام پشاور مین مطلع ابر آلود ہے جبکہ بلوچستان میں جنوبی علاقوں بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں تاہم بلوچستان کے مختلف شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے۔
کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، صوبے میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
آج ماہِ شوال المکرم 1445ھ عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی نے اسلام آباد میں اجلاس کیا جبکہ پشاور، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
مولانا ابوالخیر آزاد کی نیوز کانفرنس
مرکزی روئیت ہلال کمیٹی نے زونل کمیٹیوں سے اور براہ راست شہریوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا کہ آج منگل کی شام شوال کا چاند نطر آ گیا ہے اور کل بدھ کے روز عید الفطر ہو گی۔