روئیت ہلال کمیٹی کے علما چھتوں پر بیٹھ گئے، چاند دیکھ کر ہی اٹھیں گے

9 Apr, 2024 | 06:29 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42:  ملک بھر میں  روئیتِ  ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہو گئے۔ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹوں کے ارکان آج ماہِ شوال المکرم 1445ھ عید کا چاند دیکھنے کے لئے پُر عزم دکھائی دیتے ہیں۔  لاہورمیں رویت کا دورانیہ 6:29 تا 7:21شام تک ہے

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس 

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔

اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا جائے گا اور بعد از مغرب اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کا بھی انتظار کیا جائے گا۔

پشاور زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس

 شوال کاچانددیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کے پشاورمیں ہونے والے  اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین قاری عبد الروف مدنی کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے اور اس میں پشاور،اجلاس میں ڈاکٹر حافظ عبد الغفور ، عبدل بصیر، مولانا طیب قریشی اور علامہ عابد حسین شاکری بھی شریک  ہیں۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں اور اوقاف کے افسر بھی موجود ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے چھت پر خود بھی دور بین سے چاند  تلاش کرنے کا اہتمام کر رکھا ہے اور وہ عام شہریوں سے چاند دیکھنے کے شہادتیں موصول ہونے پر ان کا شرعی طریقہ کار سے تجزیہ بھی کرین گے۔ اگر چاند دیکھنے کی شہادتیں ملیں تو زونل کمیٹی مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو اطاع کرے گی۔  شوال کاچاند نظر آنے یانہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

پنجاب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 

زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کی سربراہی ایوانِ اوقاف میں شروع  ہو گیا۔   اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری،  مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا فتح محمدراشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا عبدالرحمن شریک ہیں۔ 

اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب شاہد عباس کر رہے ہیں۔  اوقاف افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امورحافظ محمدجاوید شوکت اور دیگر شریکہیں۔ 



فیصل آباد زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچہری بازار مرکزی جامع مسجد میں جاری ہے۔ 

 اجلاس کی صدارت صاحبزادہ مفتی محمد ضیاء مدنی کر رہے ہیں۔  کچہری بازار مرکزی جامع مسجد کی چھت پر علماء کی کثیر تعداد موجود  ہے۔  زونل رویت ہلال کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور جھنگ سے بھی شہادتیں موصول کرے گی۔

کمیٹی کے  اجلاس میں تمام مسالک کے علماء کرام شریک ہیں۔  کمیٹی کے اراکین میں مولانا عبدالرشید مدنی، قاری محمد حنیف بھٹی، مولانا مبشر محمود، مفتی نصراللّٰہ عزیز، مفتی احمد مدنی، قاری محمد منشاء سالک، قاری محمد طیب سعید صدیقی، مولانا امین الحق اشرفی، مفتی محمود مدنی، قاری محمد امتیاز چشتی، حافظ محمد ندیم، شیخ زاہد محمود، حافظ محمد ابوبکر، حافظ محمد عمر، حافظ محمد عثمان، حافظ محمد مصعب، حافظ محمد ندیم و دیگر شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں