جعلی مشروبات بیچنے والوں کی شامت، سات اضلاع میں سینکڑوں چھاپے، 21 ہزار لٹر مال تلف

9 Apr, 2024 | 06:17 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساؤتھ پنجاب میں جعلی اور ایکسپائرڈ  مشروبات بیچنے والوں کی شامت آ گئی۔ فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں اور  20ہزار 971لیٹر ایکسپائرڈ مشروبات کی بوتلیں تلف کر دی گئیں۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے سات اضلاع کے  سینکٹڑں مربع کلومیٹر علاقوں میں معروف برانڈز کی کولڈ ڈرنکس کے 208 ڈسٹریبیوٹرز کے گوداموں پر موجود مال کا تجزیہ کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 61 فوڈ بزنس آپریٹرز کو 12 لاکھ 42کے جرمانے عائد کئے۔ 

کارروائیاں ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں کی گئیں۔

پنجاب  فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی محمد عاصم جاوید نے بتایا کہ معروف برانڈز کی ایکسپائرڈ بوتلیں عید سے قبل ساؤتھ پنجاب کے چھوٹے دیہاتوں میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔

کسی منظور شدہ فارمولے کے بغیر  اندازے  دو نمبر میٹریل سے تیار کی گئی جعلی بوتلیں تیزابیت، کینسر اور السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ جعلی بوتلوں پر کی جانے والی اصل جیسی دلکش نقلی  پیکنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی۔

 محمد عاصم جاوید نے کہا کہ  پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کی جانوں سے کھیلنے والے صحت دشمن عناصر کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑدے گی۔ عید پر عوام تک صحت بخش اشیائے خورونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمیں عید کے تینوں روز مارکیٹوں کی چیکنگ میں مصروف عمل رہیں گی۔ حکومت کے ویژن صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزیدخبریں