ویب ڈیسک: لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا ۔
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں کمیٹی کے ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہوں گے،شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی ،عیدالفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔
چودھری اسلم کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے وقت عمر 19 گھنٹے تیس منٹ ہو گی، لاہور میں 52 منٹ تک چاند دیکھا ج سکے گا، شوال کا چاند شام 6:29 بجے سے 7:21 بجے تک دیکھا جا سکے گا۔