فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں، خواجہ آصف

9 Apr, 2024 | 03:16 PM

ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لیے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں