بندروڈ پراجیکٹ کیلئے ایک ارب روپے جاری

9 Apr, 2024 | 01:37 PM

سٹی42: بندروڈ پراجیکٹ پر عید سے ایک روز قبل ایک ارب روپے جاری کر دئیے گئے۔
فنڈز کے اجرا کے باوجود کنٹریکٹرز ڈیفالٹر اور مزدور اجرت سے محروم رہیں گے، منصوبے کے منظور شدہ ڈیڑھ ارب کے فنڈز کا اجرا مارچ میں ہونا تھا۔مارچ کے مہینے میں 60کروڑ جاری کرکے 90کروڑ روک لئے گئے ۔مجموعی طور پر سوا 2ارب کے فنڈز کااجرا یقینی بنایا جانا تھا جس میں التوا کیا گیا، فنڈز کے اجرا نہ ہونے سے بروقت ادائیگیاں نہ ہوئیں اور کام رُک گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے خرابی ہوئی ،منصوبے کا لٹکتے لٹکتے دوسرے ماہ میں پہنچ گیا رواں ماہ بھی تکمیل کا امکان نہیں ہے۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کا اجرا بروقت ہوتا تو منصوبہ 20مارچ کو مکمل ہوسکتا تھا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بروقت مداخلت سے فنانس نے آج فنڈز جاری کئے، بند روڈ منصوبے کی تکمیل کو بدستور ایک ارب کے فنڈز مزید درکار ہیں۔

مزیدخبریں