سٹی42 : عیدالفطر سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق رہا۔
پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 198 روپے فی کلو بازار میں 230 کلو میں فروخت, ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 155 روپے جبکہ منڈی می 200 روپے کلو میں فروخت, لہسن دیسی سرکاری نرخ 260 جبکہ بازار میں 400, ادرک سرکاری ریٹ 625 روپے فی کلو لیکن بازار میں 900 روپے کلو فروخت, سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کیمطابق 150 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 200, ریٹ لسٹ کیمطابق آلو 57 بازار میں 65, لیموں سرکاری قیمت 175 روپے کلو بازار میں 200, کریلے سرکاری نرخ 110 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 150 روپے, بینگن سرکاری ریٹ 70 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو, بند گوبھی ریٹ لسٹ کے مطابق 85 جبکہ مارکیٹ میں 120, تینڈے دیسی سرکاری ریٹ 270 جبکہ مارکیٹ میں 310 روپے, مٹر سرکاری ریٹ کے مطابق 90 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی فروش سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔