سٹی42: وقت کم مقابلہ سخت ،عید الفطر میں صرف ایک روز باقی اور شہر کے تمام بازاروں میں خواتین کا رش لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کےبازاروں میں خواتین کپڑوں کیساتھ میچنگ جیولری کی تلاش میں نکل پڑی،بازار وں میں خوبصورت ہار، انگوٹھیاں خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔جیولری ،کپڑوں اور جوتوں کی دکانوں پر خواتین کا رش لگ گیا ۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ورائٹی بہت اچھی ہے بازار میں بس بچیوں کیلئے لینے آئے ہیں۔