عیدالفطر  پر طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری

9 Apr, 2024 | 01:09 PM

علی رامے: عیدالفطر  کے موقع پر ملک بھر میں طوفانی بارشیں متوقع ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 15اپریل کے درمیان وقفے وقفے سےطوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،سرگودھا و دیگر شہروں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورتحال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے أگاہ کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں