لاہور ٹیکس بار کاسیلز ٹیکس ریٹرن کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

9 Apr, 2024 | 01:02 PM

Imran Fayyaz

 (کلیم اختر)سیلز ٹیکس ریٹرن وقت پر جمع نہ ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ٹیکس بار نےسیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیکس بار نے عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 5دن کی توسیع کا مطالبہ  کردیا ،تاریخ میں توسیع کے سلسلہ میں چیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔

 جاری مراسلے کے مطابق  عید تعطیلات کے پیش نظر دی گئی ڈیڈ لائن تک ریٹرن جمع کروانا ممکن نہیں،ٹیکس دہندگان کی آسانی کے پیش نظر 5دن کی مزید مہلت دی جائے جبکہ 5 دنوں کی توسیع سے ٹیکس دہندگان کو سہولت میسر ہو گی۔

مزیدخبریں