(کومل اسلم)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور 181 سینٹی گریڈ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ 190،جوہر ٹاؤن میں شرح 185ریکارڈ اور یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 175ریکارڈ کیا گیا۔