(عرفان ملک)عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ جاری ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر44262وہیکلز،24385موٹر سائیکلزاور406950اشخاص کو چیک کیا گیا۔
ناکوں پر دوران چیکنگ273اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،4497گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ11گاڑیوں سے بلو لائٹس ہٹائی گئیں۔