صدر  مملکت کا  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اجلاس طلب کر لیا گیا

9 Apr, 2024 | 01:04 AM

سٹی42: صدر  مملکت آصف علی زرداری 16 اپریل کو   پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدرِ مملکت کے خصوصی خطاب کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ 

سینیٹ کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ کا نیا پارلیمانی سال صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے سے شروع ہو گا۔  صدر آصف علی زرداری کے خصوصی خطاب کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد  16 اپریل کو 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ مشترکہ اجلاس صدر آصف زرداری کے خطاب کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس ہوں گے جن میں صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب پر بحث ہو گی،  

مزیدخبریں