ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کا کرکٹرز کے لئے افطار ڈنر، نیوزی لینڈ سیریز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

General Asim Munir, Mohsin Naqvi, Pakistan Cricket Board, PCB, GHQ, Aftar Dinner, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے اعزاز  میں آرمی ہاؤس راولپنڈی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹرز  نےکاکول میں لگائے جانے والے کیمپ اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات  اور ملک میں کھیلوں کی سپورٹ پر فوج کے کردار پر  آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی بورڈ کے سینئیر افسروں کے ساتھ افطار ڈنر میں شریک تھے۔ 

تقریب کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر  نے کپتان بابر اعظم کو سووینئیر بھی پیش کیا۔ 

کاکول کیمپ

نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹور کے دوران پانچ  ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا 10 روزہ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ  کاکول میں 6 اپریل کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد کھلاڑی اسلام آباد آگئے تھے جہاں پیر  کی شام کو آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر COAS کا شکریہ ادا کیا۔