جمعیت علما اسلام سے مذاکرات؛ آج سینیٹ چئیرمین کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ملے گا  یا نہیں؟ 

9 Apr, 2024 | 12:00 AM

This browser does not support the video element.

عثمان خان: حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی جےیوآئی قیادت سے چئیرمین سینیٹ کے لئے ووٹ کے معاملہ پر  اسلام آباد میں ملاقات ختم ہو گئی۔ 

حکومتی وفد کے ارکان نے جمعیت علما اسلام کی قیادت سے چئیرمن سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے  کی درخواست کی 

ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے نمائندوں نے اپنی معروضات حکومتی اتحاد کے وفد کے سامنے رکھیں، ان معروضات پر حکومتی اتحاد کے ارکان نے جمعیت کی قیادت سے مذاکرات کئے۔ جمعیت کی قیادت نے آج سبح ہونے والے چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف تضا گیلانی کو ووٹ دینے کے متعلق کوئی حتمی جواب نہیں دیا اور  دونوں جماعتوں کا  آج شب ہونے والے مذاکرات کے متعلق اپنی قیادت سے  مشاورت  کرنے پر اتفاق ہوا۔

مذاکراتی ٹیموں کے ارکان

چئیرمین سینٹ و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب  میں جمعیت علما اسلام کے سینیٹروں  سے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار کے لئے ووٹ دینے کی درخواست کو لے کر  مسلم لیگ نون اور پاکستان  پیپلزپارٹی کے وفد کے ارکان جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ  پر پہنچے تو ان کا ہمیشہ کی طرح گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ 

حکومتی اتحاد کے سینئیر رہنماؤں پر مشتمل اس وفد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، شیری رحمان شامل  تھے۔

جےیوآئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ، مولانا عطاء الحق درویش،  سینیٹر کامران مرتضی اور  سینیٹر دلاور خان مذاکرات میں شامل ہوئے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں نے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین انتخاب میں جےیوآئی سے تعاون کی درخواست کی  اور یہی اس ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا۔ 

مزیدخبریں