ملازمین کے لئے جو ممکن ہوسکے گا کروں گا، کامران ٹیسوری

9 Apr, 2023 | 10:02 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ ہر شخص پریشان ہے ،ملازمین کے لئے جو ممکن ہوسکے گا کروں گا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ملازمین میں عید کے کپڑوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد  کیا گیا ۔کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس کے  گریڈ ایک سے 12تک کے ملازمین میں کپڑے تقسیم کئے۔

تقریب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ گورنر ہاؤس کے کم تنخواہ والے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کروں، گورنر ہاؤس کے ملازمین کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

 ملازمین نے کپڑے  ملنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
 

مزیدخبریں