ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے علاقے میں آپریشن، وزیر اعلی محسن نقوی کا آئی جی  پنجاب  کو فون، زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی

Cm Punjab,Mohsin naqvi,Phone,Ig Punjab,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو فون،محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔

 وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے  انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے فائرنگ کی زد میں آنے والے پولیس اہلکاروں کی   خیریت دریافت کی ۔

 آئی جی پولیس پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بتایا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے خیریت سے ہوں، پولیس کے حوصلے بلند ہیں، آپریشن میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

 اس موقع پر محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی اور   ڈاکٹر عثمان انور کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کی کمانڈ میں زخمی پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی اور پروفیشنل ازم کی مثال قائم کی،آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسر اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے پنجاب اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،آخری جرائم پیشہ فرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ 

واضح رہے کہ رحیم یارخان میں آئی جی پنجاب کی زیرقیادت کچےمیں ڈاکوؤں کےخلاف گرینڈآپریشن جاری ہے،پولیس نے1ڈاکوہلاک جبکہ 6ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوطرفہ شدید فائرنگ سےایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیاہے۔