امارات کی ویز ایئر ابو ظہبی کو پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت

9 Apr, 2023 | 04:34 PM

Imran Fayyaz

(راجہ عبید الرحمان)متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابو ظہبی کو پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ۔

 پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ترجمان کے مطابق یو اے ای سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ائیر لائن کو بھی متحدہ عرب امارات کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے نئی ایئر لائنز کے آپریشنز شروع ہونے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

  ترجمان سول ایوی ایشن نے پاکستان سے ابو ظہبی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ویز ایئر ابو ظبی جلد ہی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کو بھی یو اے ای میں آپریشن کی اجازت دی جائے۔

 اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ نجی ایئرلائن کو بھی اجازت مل جائے تاکہ پاکستان سے سفر کرنے والوں کو مزید سہولت مل سکے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعرات کو اجلاس میں یو اے ای کی ویز ایئر ابوظبی کو پاکستان میں آپریشنز کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں