ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی مذاکرات کی آفر، پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا

پی ٹی آئی کی مذاکرات کی آفر، پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔

  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہےکہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ غصے میں کیے گئے فیصلے اچھے نہیں ہوتے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو سمجھایا جائے کہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،ڈیڈ لاک نقصان دہ ہے،مذاکرات سے راستہ نکالا جائے۔ہمیں عدالت پر تحفظات ہیں لیکن راستہ عدالت درست کرے گی ۔

واضح رہے کہ دوروز قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر عطابندیال عدالت کو ٹھیک نہیں کرسکتےتو کسی اورکو ذمہ داری دیں۔