وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس بلا لیا

9 Apr, 2023 | 11:10 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف  نے آج اہم اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی، اجلاس میں قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی پربات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظورکرانے پر بھی بات ہوگی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کے لیے واپس کرنا مناسب ہے۔

مزیدخبریں