پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

9 Apr, 2023 | 09:57 AM

(سٹی 42) لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور کے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

سٹی 42 کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، لاہورمیں مسیحی برادری آج   ایسٹر منا رہی ہے، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعدمنایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے،مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے  لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر بےآسراومستحق افرادکیساتھ وقت گزارنےاورخوشیاں تقسیم کرنے کانام ہے، مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے،ہمیں آج محبت، بھائی چارے اوراتحادکےپیغام کوعام کرنے کاعہدکرناہے۔ 

ایسٹر کیا ہے

مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ایسٹر کا ہے۔ انجیل کے مطابق حضرت عیسیٰ کا جسم جمعے کے روز صلیب سے اتار کے دفن کر دیا گیا تھا۔ ان کا جسم ایک غار میں رکھا گیا تھا اور غار کے منہ کو پتھر سے ڈھک دیا گیا تھا۔

جب چند لوگ ایک دن بعد یعنی اتوار کو اس غار پہ آئے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ غار پتھر سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ غار خالی تھا۔ اس غائب ہو جانے کو ان کی زندگی پر قیاس کیا گیا،  تب سے یہ دن اس واقعے کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے،یہ دن فتح کا دن بھی کہلاتا ہے۔ فتح جو موت پر زندگی کی فتح کہلائی گئی۔

  ایسٹر کی تاریخ ہر سال اس لیے بدلتی ہے کیوں کہ اس کا تعین لیونی سولر کیلینڈر (چاند اور سورج کا اشتراکی تقویمی نظام) کی مدد سے ہوتا ہے۔

مزیدخبریں