پاکستان تحریک انصاف کا نیا پلان سامنے آگیا

9 Apr, 2023 | 09:33 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے برطرف کیے جانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرزکی بحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سابقہ دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کرکے ان کی تنخواہیں روک دی ہیں،  سوشل میڈیا انفلوئنسرز وسائل کا ضیاع ہے، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ یہ اے ڈی پی اسکیم تھی اور پی این ڈی نے اسکی منظوری دی تھی۔ 

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مقصد حکومتی اقدامات سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھی، حکومتی تشہیر کیلئے یہ اے ڈی پی اسکیم تھی جس میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی گیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی نسبت انفلوئنسرز کے ذریعے حکومتی تشہیر کم قیمت پر ہوتی تھی، نگران حکومت کو پالیسی میں تبدیلی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہٰذا وقت سے پہلے انفلوئنسرز کو فارغ کرنے کی مذمت کرتا ہوں، انفلوئنسرز میں میرٹ پر پورا اترنے والے تمام پارٹیوں کے لوگ شامل تھے۔ 

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز کی بحالی کیلئے ہائیکورٹ جائیں گے اور بیرسٹر محمد علی سیف ‎بہت جلد پٹیشن دائر کریں گے۔

مزیدخبریں