ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر؛عمران خان نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی افواہوں کی تردید کردی

بڑی خبر؛عمران خان نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی افواہوں کی تردید کردی
کیپشن: Imran Khan & COAS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطرفی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطرفی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی۔ باخبر ذرائع کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ آرمی چیف کو برطرف کرنے کی زیرگردش خبروں پر عمران خان کا موقف سامنے آیا۔

صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی اعلیٰ شخصیت کو برطرف نہیں کیا جارہا، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، جو افواہیں گردش کررہی ہیں ان کوئی صداقت نہیں ہے، صحافیوں سے ملاقات میں اہم بات اس خط کے حوالے سے کی گئی جوپاکستانی سفیر نے بھیجا تھا جو اس وقت زیر بحث ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خط کو ڈی کلاسیفائی کرکےپاکستانی اہم شخصیات کو بھیجا جائے گا جن میں چیف جسٹس آف پاکستان، سینٹ چیئرمین، آرمی چیف اور جوائنٹ چیئرمین سٹاف شامل ہیں۔جو بھی نئی حکومت آئے گی اس خط کو 'ڈی کریڈٹ' کرے گی۔ہم سمجھتے ہیں یہ لیٹر اہم شخصیات کے پاس موجود ہو۔

اپنے بیان میں عمران خان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے اپوزیشن کو بار بار کہا کہ آئیں اس خط کے حقائق شیئر کرتے ہیں لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔کیونکہ ان کو پتہ ہے اگر وہ یہ خط دیکھ لیں گے تو ان کے پاس کوئی بچنے کا راستہ نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer