(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تا حال ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔
پوری اپوزیشن ایوان میں موجود ہے اور ووٹنگ کا مطالبہ کر رہی ہے۔صبح جب اجلاس شروع ہو اتو شہباز شریف کی تقریر کے بعد جیسے ہیں شاہ محمود نے تقریر شروع کی تو سپیکر نے بلا وجہ اجلاس ساڑھے 12بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
اس کے بعد افطار کیلئے اجلاس ملتوی ہو ا اور اب نماز عشا کے لئے اجلاس ساڑھے 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔اس دوران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہو ا ہے ،ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔امکان ہے کہ کابینہ اجلاس میں ووٹنگ کا فیصلہ ہو۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے صاف انکار کردیا ہے۔
اپوزیشن ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے جو ختم نہیں کرسکتا۔ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، جوبھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔