عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہوگی یا نہیں ؟ اسد قیصر نے فیصلہ سنادیا

9 Apr, 2022 | 08:09 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: اسپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے صاف انکار کردیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے جو ختم نہیں کرسکتا۔ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، جوبھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اپوزیشن کے احتجاج اور باربار اصرار کے باوجود اپبھی تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں