سپریم کورٹ: منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

9 Apr, 2022 | 07:30 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: منحرف اراکین پر تاحیات نااہلی کے اطلاق کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر  کردیا گیا ہے۔ جس کی سماعت سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظہر عالم ،جسٹس منیب اختر بنچ  اور جسٹس جمال خان مندوخیل پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل جلسے جلوس روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت بھی صدارتی ریفرنس کیساتھ ہی ہوگی۔

مزیدخبریں