منحرف اراکین ڈی سیٹ؛ پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

9 Apr, 2022 | 05:46 PM

M .SAJID .KHAN

( عثمان خان ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیا، ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی طرف سےسپیکر کو بھجوایا گیا۔ 

منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سےسپیکر  قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا۔ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا۔
20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔ریفرنس کے متن میں بتایا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے،میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔
منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ،شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا ،ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

مزیدخبریں