ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خفیہ ملاقات کی ویڈیو؛ کیا باتیں ہوئیں؟ فواد چودھری نے بتادیا

خفیہ ملاقات کی ویڈیو؛ کیا باتیں ہوئیں؟ فواد چودھری نے بتادیا
کیپشن: Fawad & saad video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ ہوا تو خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سرگوشیاں کرتے دکھائی دیے، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ صاحب سے ایک تعلق ہے وہ لاہور سے ہیں۔ اپوزیشن میں کئی لوگوں سے دوستی ہے۔

اس دوران وزیر تعلیم شفقت محمود بھی وہاں آپہنچے اور تینوں کی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق اور وفاقی وزیر اسدعمر کے درمیان بھی بات چیت کی ویڈیو سامنے آئی جبکہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی گپیں لڑاتے ہوئے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کر دی گئی ہے، درخواست ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 69 آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer