ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
کیپشن: Asad umar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرا نے کی پلاننگ کی جارہی تھی، یوسف رضا گیلانی کیلئے ووٹ خریدے گئے ، ویڈیو موجود ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پہلے بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب دوں گا، اسمبلی اجلاس میں کہا کہ ابھی بلاول بندوں کے لاپتہ ہونے کا کہہ رہے تھے،پتہ نہیں کس سے گلہ کر رہے تھے ہمارے پاس تو بندوقیں ہیں نہیں،ضمیر فروشی کا دروازہ بند کرنےکے لئےبھی تو اپوزیشن آگے بڑھے، یہ خود آگے بڑھیں تاکہ کوئی بندوق والا آگے نہ آسکے،کیا یہ سب پاکستان کے آئین کے مطابق ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ3سال میں روزگار کے 55لاکھ مواقع پیدا کیے گئے، بہت عرصے سے عمران خان کی حکومت گرا نے کی پلاننگ کی جارہی تھی، 7مارچ کو مراسلہ بھیجا گیا اور 8مارچ سے ان کی کامیابیاں شروع ہوگئیں۔

 بتایا جائے یہ کون سی جمہوریت ہے جس کا نمونہ آج ہمیں مل رہا ہے؟ایک منحرف رکن نے کہا کہ 23کروڑ روپے میں زندگی بہت اچھی گزرے گی، سینیٹ کا الیکشن سب کے سامنے ہے، چوری کیا گیا،یوسف رضا گیلانی کے لئےووٹ خریدے گئے ، ویڈیو موجود ہے۔

اس وقت فرق سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ دو نظریوں کا ہے،ایک نظریئے کے تحت پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھکاری ہیں،دوسرا نظریہ یہ کہتا ہے کہ پاکستانی دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں،پاکستان اس وقت اسی دوراہے پر کھڑا ہوا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لے کر جانا ہے۔

سرپم کورٹ نے فیصلہ کرے گی کہ پارلیمان کا اجلاس کس دن اور کس وقت ہوگا؟تو پھر پارلیمان کو لپیٹ دینا چاہیے، سپریم کورٹ نے پارلیمان کے معاملے میں دخل اندازی کی،پوری پارلیمان کو اپنے اختیار کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، پارلیمان سے اپنے حق اور اختیار کیلئے یکجا آواز بلند ہونی چاہیے،مراسلے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی.ابھی بھی وقت ہے ان کیمرا اجلاس بلائیں اور تفصیلی بریفنگ لیں.

تقریروں سے نہیں،مسائل کا حل عوام کے ووٹ سے نکلے گا،سنا ہے بلوچستان حکومت ساڑھے تین ارب روپے میں تبدیل ہوئی,میرے پاس 10 ،15 ارب روپیہ ہوتا تو کچھ اچھا کام کر رہا ہوتا.

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے اپوزیشن کا پیش کش کرتے کہا کہ اگر آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو آئیں الیکشن کی طرف بڑھتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer