آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کا تبادلہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

9 Apr, 2022 | 02:48 PM

(عمر اسلم)  حمزہ شہباز شریف نے  آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کا  ممکنہ تبادلہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ 

درخواست میں موقف

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی جانب سے دائر  درخواست میں پنجاب حکومت ، چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عثمان بزدار کابطوروزیراعلیٰ استعفیٰ منظور ہوچکاہے،صوبے میں کوئی کابینہ ہے نہ حکومت قائم ہے،قانون کے مطابق انتخابات کے دوران ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتیں،وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونےجارہا ہے اور اب آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے  تبادلوں پرغور کیاجارہاہے۔

درخواست میں استدعا

درخواست میں استدعا کی گئی  کہ عدالت آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کا تبادلہ روکنےکاحکم دے۔

 درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہورہائیکورٹ میں  آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ٹرانسفر پوسٹنگ رکوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی جس پر  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی  11 اپریل کو سماعت کریں گے۔ 

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط ارسال

دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نےبتایا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی قائد حزب اختلاف کی جانب سے خط ارسال کیا ہے، جس میں قانونی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔

 عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ متعلقہ افسران ان غیرقانونی احکامات پرعملدرآمد روکنے کے پابند ہیں،اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پہلے ہی موجود  ہیں کہ غیرقانونی احکامات جاری کرنیوالوں اور ان پر عملدرآمد کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں