وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے والوں کی فہرست جاری

9 Apr, 2022 | 01:58 PM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے حق میں ووٹوں دینے والوں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدم اعتماد کے حق میں ووٹوں کی تعداد کی فہرست جاری کردی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ن لیگ کے 84، پی پی کے56،ایم ایم اے کے 14ارکان ، ایم کیو ایم کے6 ، پی ایم ایل ق کے 2 ارکان ،اے این پی کا ایک رکن ، بی این پی کے 4 ، جے ڈبلیو پی کا ایک رکن ، 4آزاد امیدوار موجود ہیں۔

مزیدخبریں