(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے صوبے کی 11ڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹس میں پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیئے اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق عدنان مشتاق کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ لاہور لگا دیا گیا جبکہ وجاہت حسین کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولپور لگایا گیا ہے۔ طارق جاوید کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ ساہیوال، شاہد سکندر کو گجرات، محمد یعقوب کو بھکر اور اسرار زادہ کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ راولپنڈی لگا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ظفراقبال کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر، انجم رضا سید کو میانوالی، گلزار احمد خالد کو سیالکوٹ اور عبدالرحمان محمد عارف کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یار خان لگا دیا گیا جبکہ جاوید اقبال بوسال کو پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ لیہ لگایا گیا۔