ماورا حسین نےمداحوں کو اپنی شادی کا پلان بتادیا

9 Apr, 2022 | 01:03 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: پاکستان کی ناموراداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنے ہونے والے شوہر میں  خوبیوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار بہنوں نے ایک ساتھ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران دونوں نے میزبان ندا یاسر کے ساتھ خوب گپ شپ لگائی اور اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی کھل کر بات ک۔

اداکارہ ماورا حسین کا اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’اُنہیں نہیں معلوم کہ اُن کی شادی میں مزید دو یا تین سال لگیں گے، اُن کے خیال میں اِن سب امور کا وقت لکھا ہوتا ہے، جب اللّٰہ نے اُن کی شادی وقت لکھا ہوگا تو اُن کی شادی ہو جائے گی۔‘

ماورا حسین نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق بھی بات کی ۔


انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اُن کا ہونے والا شوہر اُن کی والدہ کو بھی پسند ہونا چاہیے، اُن کی والدہ کو اگر کوئی لڑکا پسند آ گیا تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔

اُن کے ہونے والےشوہر میں دوسری خوبی یہ ہونی چاہیے کہ وہ میرے سمیت ہر عورت ہر انسان کا احترام کرے، ہر چیز ہر کسی کی عزت کرے۔

ماوارا حسین کا تیسری خوبی گنواتے ہوئے کہنا تھا کہ’اُن کے ہونے والے شوہر میں اپنےخواب کو پانے کے لیے لگن ضرور ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں