(درنایاب) لاہور ماسٹر پلان کا ڈرافٹ عجلت میں پاس کرانے والوں کو بڑا دھچکا ، گورننگ باڈی نے پہلے ڈرافٹ کو سکروٹنی کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ دیا پھر منٹس آف میٹنگ میں ترمیم کرکے آبادکاری کی کیکولیشن کی ورکنگ کو بھی مسترد کردیا۔
ایل ڈی اےاتھارٹی کے فیصلوں کےمنٹس آف میٹنگ میں اب ڈرافٹ کا جامع پلان کو مکمل ری وزٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل اتھارٹی اجلاس میں پلان کو ڈسکشن میں لے جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ گورننگ باڈی کے ممبران کو آبادکاری کے حوالے سے دئیے گئے اعدادو شمار پر سخت تحفظات تھے۔
لاہور شہر میں گرین ایریا بچانے کی پالیسی کے برخلاف براون ایریا کھولنے پر بھی تحفظات تھے، ماسٹر پلان ریویو کمیٹی کے دو سینئر ممبران نے بھی ماسٹر پلان کے ڈرافٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
گورننگ باڈی کے وائس چیئرمین نعیم الحق نے لاہورکی بہتری کیلئے دوبارہ اصولی ورکنگ کا فیصلہ دیا,ممبر ٹیکنیکل عامر قریشی نے بھی چند سوالات اٹھائے تھے جس کا جواب نہ دیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ٹائم لائن سے چند ماہ قبل ہی ادھوری ورکنگ کیساتھ ماسٹر پلان ڈرافٹ پاس کرانا چاہتا تھا۔