ویب ڈیسک : شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات گھمبیر پریشان کن ہیں ، نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے ، جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی حل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ دیوارکی دوسری طرف دیکھنے کی اہلیت نہ رکھنے والے لوگ آنکھیں کھولیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو بچانے کاایک ہی حل ہے الیکشن الیکشن اور صرف الیکشن۔
شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ان پر فرد جرم لگنی تھی لیکن ایک وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیراعظم بننے جارہا ہے، اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کوبہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہناچاہیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز نیوٹرل نہیں۔
حالات تشویش ناک ہیں خوفناک ہیں اور اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے: شیخ رشید pic.twitter.com/YT661c5EVg
— Independent Urdu (@indyurdu) April 9, 2022