ایجوکیشن اتھارٹی کااساتذہ کو قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کا حکم

9 Apr, 2022 | 11:59 AM

 جنید ریاض: ایجوکیشن اتھارٹی نے9 اور 10 اپریل کو لاہور کے تمام اساتذہ کو سکول ٹائم کے بعد میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ50 سال سے کم عمر تمام اساتذ قذافی اسٹیڈیم پہنچے گے۔دوسری جانب  پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں اساتذہ کو قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کا پابند کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں روزے کی حالت اور دوپہر شدید گرمی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچنا دشوار ہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور فیصلہ پر نظر ثانی فرمائے۔

مزیدخبریں