سعید احمد سعید : پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کرتے ہی پرندا ٹکرانے سے ونڈ اسکرین کریک ہوگئی ۔ طیارے میں 300 مسافر سوار تھے ۔
رپورٹ کے مطابقپی آئی اے کی پرواز پی کے9759لاہور سے جدہ کیلئے اڑان بھری تھی۔ اڑان بھر نے کے کچھ ہی دیر بعد بوئنگ777طیارے کی ونڈاسکرین میں اچانک کریک پڑ گیا۔ جس پر کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر طیا رے کی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ اور اجازت ملنے پر طیارہ بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز میں300سے زائد مسافر سوار ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا ۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ۔مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائےگا۔