وزیراعظم کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا امکان

9 Apr, 2022 | 10:46 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے  آئین کے دائرے میں رہ  کر اپنا موقف  پیش  کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا موقف پیش کروں گا اور تمام صورتحال پر ایوان میں بات کروں گا۔صحافی نے وزیراعظم کی آمد کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ تھوڑا انتظار کیجیے‘۔

حکومت نے قرارداد پر آج ووٹنگ کروانے اور اپوزیشن نے اس عمل کو مکمل کرنے کےلیے اپنی اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق عمل کریں، اسمبلی اجلاس میں گڑبڑ توہین عدالت ہوگی۔

مزیدخبریں