ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈختم

 فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈختم
کیپشن: Farah Khan Officially Record Finish
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون اوّل کی قریبی سہیلی فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈ ایوان وزیر اعلیٰ سے مبینہ طور پر ختم کروا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ختم کیا جانے والا ریکارڈ فرح خان کی سفارشات پر تبدیل ہونے والے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعلق تھا۔دوسری جانب خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے بھی اپنی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرح خان کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔