آسکر انتظامیہ نے ول اسمتھ پر بڑی پابندی عائد کردی

9 Apr, 2022 | 09:39 AM

ویب ڈیسک:دنیا کی سب سے بڑی فلمی تقریب آسکرزمیں ول اسمتھ کی میزبان کرس راک کوتھپڑمارنے کی بازگشت کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

 تفصیلات کےمطابق آسکرانتظامیہ نے ول اسمتھ پرآئندہ دس سال کے لیے آسکرپرپابندی عائد کردی ہے تاہم وہ اس تقریب میں ملنے والے بہترین اداکارکے ایوارڈ کو اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس واقعے کے دوہفتے بعد 54 رکنی بورڈ آف گورنرزکی جانب سے کیا گیا ہے جنہیں دنیا بھرسے اس بابت شکایات موصول ہورہی تھی۔

آسکرتقریب کے میزبان کرس راک کوتھپڑمارنے کی خبراورتصاویردیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھرمیں پھیل گئیں تھی۔ تاہم اس تھپڑنے ہالی وڈ اورعوام کودوحصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اس پُرتشدد حرکت پرول اسمتھ سے آسکرواپس لے لینا جانا چاہیئے تھا، جب کہ دوسرا گروپ ول اسمتھ کے اس فیصلے کودرست تسلیم کرتے ہوئے اس کا ذمے دارکرس راک کو ٹہراتا ہے۔ ول اسمتھ کو فلم ’ کنگ رچرڈ‘ میں رچرڈ ویلیم کے کردارپربہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ول اسمتھ نے انسٹا گرام پراکیڈمی اورکرس راک سے معافی مانگ لی تھی۔ تاہم کرس کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جیڈا پنکیٹ کے گنج پن کا مذاق اڑانے پرمیزبان  کامیڈین کرس راک کوبراہ راست پروگرام کے دوران تھپڑ رسید کردیا تھا۔

مزیدخبریں