دھمکی آمیزخط،امریکا کی وزیراعظم کے الزامات پروضاحت

9 Apr, 2022 | 09:10 AM

ویب ڈیسک: امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں کہتی ہوں کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بھی عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہٰذا امریکا پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں