ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو ایک اورجھٹکا،وزیراعظم آزاد کشمیرکاہتھیار ڈالنے کافیصلہ

پی ٹی آئی کو ایک اورجھٹکا،وزیراعظم آزاد کشمیرکاہتھیار ڈالنے کافیصلہ
کیپشن: Azad Kashmir Pm Agree To Join PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے  پی ایم ایل این سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مت لائیں میں (ن) لیگ میں شامل ہوسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع کردی۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے شروع کردیے۔اپوزیشن نے عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے رابطے شروع کئے تو عبدالقیوم نیازی نے بھی ن لیگ سے رابطہ کرلیا۔اپوزیشن کے رابطوں پر ہی وزیراعظم آزاد کشمیرہتھیار ڈالنے کا سوچنے لگے۔

انہوں نے ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا ہے، عبدالقیوم نیازی نے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔شمولیت تحریک عدم اعتماد نہ لانے پر اختیار کی جاسکتی ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مت لائیں میں ن لیگ میں شامل ہوسکتا ہوں۔