(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور پروفیسر کے نام سے مشہور محمدحفیظ نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے لئے عمدہ کھیل پیش کیا، انہوں نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز میں اچھی اوسط سے زنز بنائے، محمد حفیظ نے اپنے فینز کوایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو نیاپارٹنر مل گیا.
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلےباز سینئر آل راؤنڈر محمدحفیظ کے شاندار سٹروک اور چھکوں کو باولرز کبھی نہیں بھول پاتے، اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے،محمد حفیظ نے پنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ، سپر سٹار آپ کو خوش آمدید،ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھاکہ میرے اگلے گالف پارٹنر شاہین شاہ آفریدی!
Welcome to the superstar ????@iShaheenAfridi to the world of Golf ????️♂️. My next partner on the course ???????? pic.twitter.com/UzdoKsgzf1
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 8, 2021
محمدحفیظ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپرسٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی گالف شارٹ کھیل کرمسکرارہے ہیں،شاہین شاہ نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی کے ساتھ گولف سیشن سے لطف اندوز ہوا۔قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گولف سے زیادہ محمد حفیظ کی کمنٹری کو انجوائے کیا۔
علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 100 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی خواہش ہے،پریٹوریا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایاکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہیں ون ڈے کرکٹ میں کھلانا یا نہ کھلانا سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی صوابدید ہے۔
شر جیل خان کی دوبارہ واپسی کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اوران کی طرح کے دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کا موقف واضح ہے اور اگر ان کوکبھی موقع ملا تو وہ کسی داغدارکھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کریں گے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی اہمیت کی حامل ہے۔