مانیٹرنگ ڈیسک: برطانوی شاہی خاندان بڑے صدمے سے دو چار، ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح شاہی خاندان کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصہ سے علیل تھے جو آج انتقال کرگئے ہیں۔ مزید اعلانات مقررہ وقت کے مطابق کیے جائیں گے۔
It is with deep sorrow that Her Majesty The Queen has announced the death of her beloved husband, His Royal Highness The Prince Philip, Duke of Edinburgh.
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 9, 2021
His Royal Highness passed away peacefully this morning at Windsor Castle. pic.twitter.com/XOIDQqlFPn
شاہی خاندان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے چاہنے والے لوگوں کے ساتھ برابر شریک ہوگا۔ چند روز قبل ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔ شہزادہ فلپ گذشتہ ماہ ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، انہیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم 1947 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہوئے تھے اور دونوں کے ہاں چار بچے ہیں۔ دو ہزار سترہ میں ننانوے سالہ شہزادہ فلپ کو ان کی ذمہ داریوں سے شبکدوش کردیا گیا تھا۔ آخری بار انہیں جولائی 2020 میں ایک عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔